مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔
جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکا ایک گھر میں ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے، 4 زخمیوں کا جناح اسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ 6 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا دھماکا کسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا یا پھر یہ گیس پائپ لائن کا دھماکا تھا تاہم سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی ایک عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ ایک آدمی موٹر سائیکل کھڑی کر کےگیا،پھر موٹر سائیکل دھماکےسے پھٹ گئی۔