Reg: 12841587     

پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے ممتاز کاروباری شخصیت مرزا ندیم بیگ نے برطانیہ پاکستان ،اٹلی اور سپین سے آئی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں اولڈہم کے استنبول ریسٹورنٹ میں عشیائیہ دیا

اولڈھم (عارف چودھری)

ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت مرزا ندیم بیگ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے  یورپ اور پاکستان سے آئی کاروباری شخصیات   چوہدری عمران اختر،شہر یار خان ، میجر کرامت علی خان ،چوہدری ہارون گجر ،کاروباری مذہبی شخصیت  محمد اسحاق عزیز چوہدری محمد  نوازچوہدری شاہد کھوکھر ،فرحان اختر اور راجہ نوید کے اعزاز میں اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا ۔

اس موقع پر چوہدری ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول خوشگوار ہے ہم سب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان میں زرمبادلہ بھیجنا چاہیے ۔

اٹلی میں حکومت پاکستان کے اعزازی مشیر شہر یار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کے لیے حالات سازگار ہیں حکومتی اور بین الاقوامی سطح پر بھی مثبت اشارے ہیں ٹیکسٹائل اور تعمیرات کا شعبہ اس وقت زور پکڑ چکا ہے دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے سب دوست احباب کا اکٹھے ہونے کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے بات چیت کرنا تھا ۔

چوہدری محمد نواز کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دیا پاکستان کی تقدیر بدلنے میں کسطرح تارکین وطن زرمبادلہ بھیج کر پاکستان کی معیشت کو استحکام دیتے ہیں اسی طرح ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔ چوہدری انور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت بہت اچھی حکومت قائم ہے ہم سبکو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

عشائیہ کے میزبان مرزا ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ دوست احباب کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے بہت اچھی گفت و شنید ہوئی ہے اور بہت سے لوگ پاکستان میں مناسب حالات دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہائی کمشنر معظم احمد خان نے 22 جون 2021 کو ہائی کمیشن میں مسٹر ظہیر بریوی کی سربراہی میں برطانوی فلسطینی / مسلم کمیونٹیز کے رہنماؤں کا ایک وفد سے ملاقات کی

Next Post

یورپین اسلامک سینٹر اولڈہم میں ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا گیا

Related Posts
Total
0
Share