مانچسٹر سے بیورو رپورٹ
معروف سنیئر صحافی و متحرک سماجی شخصیت چوہدری عارف پندھیر نے ریڈ مراکش ریسٹورنٹ مانچسٹر میں کاروباری و سماجی خالد چوہدری کے برطانیہ واپسی پر پر تکلف ظہرانہ دیا۔
اس موقع پر اٹلی میں حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے ایڈوائزر شہر یار خان،برطانیہ کی مزہبی و کاروباری شخصیت کیو ڈی ایس انٹرنیشنل کے سرپرست محمد اسحاق عزیز ،مہر غلام نبی آرایئں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
معروف سنیئر صحافی چوہدری عارف پندھیر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے دوستوں کے ساتھ ملاقات کیے اور اکھٹے مل بیٹھ کر گپ شپ کیے کئی مہینے گزر گئے تھے۔ کچھ ہفتوں سے برطانیہ میں ریسٹورنٹ کھلے اور میٹنگز کرنے پر پابندی اٹھائی گئی ہے۔
خالد چوہدری ،شہر یار خان جو ملک سے باہر گھریلو مصروفیات اور تجارت میں مصروف تھے۔ انکی وطن واپسی پر میں نے ظہرانہ دیا ہے، ان کے ساتھ ملکی حالات و یورپین ممالک کے حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے اور آج ہم ایک طویل مدت کے بعد اکھٹے ہوئے ہیں۔
خالد چوہدری نے سنیئر صحافی چوہدری عارف پندھیر کا پر تکلف ظہرانہ دینے پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عارف پندھیر نہ صرف ایک منجھے ہوئے صحافی ہیں بلکہ برطانیہ کی متحرک سماجی شخصیات میں ان کا شمار ہوتا ہے یہ نہایت ملنسار٫ دوستوں کے دوست اور شفیق انسان ہیں۔