مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
لاہور: کاہنہ میں پولیس کانسٹیبل عبد القیوم کے قتل میں سگے بیٹے ملوث نکلے۔
پولیس کے مطابق کاہنہ میں کانسٹیبل عبدالقیوم کے قتل کا واقعہ 24 جون کو پیش آیا تھا جہاں ملزمان نے عبدالقیوم کو ڈنڈے مار کرقتل کیا تھا۔
پولیس کا کہناہے کہ ملزمان ہی قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالتے رہے تھے جس پر پولیس نے دونوں بیٹوں کو گرفتار کیا تو دونوں ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ باپ کا ان کی ماں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں تھا جس بنا پر باپ کو ہی قتل کردیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ مقتول عبدالقیوم نے 2 شادیاں کررکھی تھیں اور اس کے قاتل دو ملزمان بیٹے پہلی بیوی سے ہیں۔