مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
پاکپتن میں ساہیوال روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کار پر فائر نگ کر کے ایک تاجر کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا اور گاڑی سے 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کار سوار دو تاجر بینک سے رقم نکلوا کر گاڑی پر واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گولی لگنے سے تاجر راشد موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا تاجر ناصر زخمی ہو گیا، ملزمان 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔