Reg: 12841587     

تعمیراتی شعبے کیلئے حکومت کی ایمنسٹی اسکیم ختم

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لیے دی گئی ایمنسٹی اسکیم آج ختم ہو گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اگر ایمنسٹی اسکیم میں توسیع چاہتی ہے تو اس کے لیے قانون سازی کرنا پڑے گی یا آرڈیننس لانا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے رئیل اسٹیٹ شعبے میں ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کے لیے بات چیت شروع کر  رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کنسٹرکشن پیکج میں 447 ارب روپے مالیت کے 1252 تعمیراتی منصوبوں کی رجسٹریشن ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تعمیراتی پیکج کے تحت ای پورٹل پر رجسٹریشن آج سے بند کر دی جائے گی تاہم بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کے لیے فکسڈ ٹیکس کی سہولت 31 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پراجیکٹس کی تکمیل 30 ستمبر 2023 تک اور ہاؤسنگ یونٹس اور پلاٹس کی خریدنے کی مدت 30 مارچ 2023 تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جتنا بھی دباؤ ہو پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم

Next Post

اوورسیز پاکستانیوں  کے پاکستان میں درپیش مسا ئل میں ان کی مدد کرنے کے لئے  گیم چینجر گروپ کے مقامی دفتر کا افتتاح پاکستان قونصلیٹ  مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر  نے کیا  

Related Posts
Total
0
Share