Reg: 12841587     

برطانوی حکومت کے قرضے پچھلے 60 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، لز ٹرس کے استعفے کے بعد نئے برطانوی وزیراعظم کو تیزی سے گرتی معیشت اور ہوشربا قرضوں کے مسائل سے نمٹنا ہوگا۔

لندن (عارف چودھری)

برطانیہ کے محکمہ شماریات کے مطابق ستمبر میں حکومت نے بےتحاشہ قرضے لیے جو 1963 کے بعد اب تک کے سب سے بڑے قرضے ہیں۔

چار مہینوں کے دوران برطانیہ میں اب تیسرے وزیراعظم کا انتخابی عمل شروع ہونے والا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نئے وزیراعظم کو لز ٹرس کی طرف سے اعلان کردہ 45 ارب پاؤنڈ کی ٹیکس کٹوتی کے فیصلے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

لز ٹرس کے اس اقدام سے پاؤنڈ اپنی قدر تیزی سے کھو رہا تھا لیکن وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے پچھلے ہی ہفتے لز کے معاشی پروگرام کو رول بیک کر دیا ہے۔

محکمہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں سپر مارکیٹس نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ بڑھتی ہوئی غذائی قیمتوں کی وجہ سے ان کی فروخت میں کمی آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

13 جماعتوں کے سامنے ایک اکیلا مرد پارلیمنٹ ہے

Next Post

اسلام آباد:آقائے کائنات ﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےرحمت العالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

Related Posts
Total
0
Share