Reg: 12841587     

فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی داد رسی اور مالی امداد کے لیے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے مانچسٹر کے صنم ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

مانچسٹر(عارف چودھری)

فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی داد رسی اور مالی امداد کے لیے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے مانچسٹر کے صنم ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کے انتظامات پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ اور ان کی ٹیم نے کئے تھے۔

دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے برطانیہ میں قائم المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کمیونٹی کی مالی معاونت سے اپنا کردار بھرپور طریقے سے انجام دے رہا ہے ۔ مانچسٹر کے صنم ریسٹورنٹ میں فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کے لیے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے  عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمن عبد الرزاق ساجد کا کہنا تھا کہ پوری دنیا سے کہوں گا کہ وہ بھی انسان ہیں انہیں بھی زندہ رہنے کا حق ہے ۔وہ بھی چاہتے ہیں ہم امن و سکون سے رہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کو امن فراہم کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کی طاقتور طاقتوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ فرعون نمرود بھی غرق ہوئے ۔صرف اللہ کا نام باقی رہے گا اور ان لوگوں کا نام زندہ رہے گا ،جو دکھی انسانیت کے لیے کام کرتے ہیں۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا یہی پیغام ہے کہ ہمارے ساتھ مل کر دنیا کے مظلوموں کے لیے کام کریں۔

صدر پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوموں پر زبردستی جنگ مسلط کی گئی ہے اور آج تک وہ محاصرے میں ہیں ۔ہم سب کو آگے بڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہیے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوں۔

پرسٹن کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میں خود بھی فلسطین کا دورہ کیا ہوا ہے۔ وہ لوگ پوری امت مسلمہ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جب ہمارے بچے باہر جاتے ہیں تو ہمیں پتہ نہیں ہوتا کہ وہ شام بخیریت گھر واپس لوٹیں گے جن حالات میں وہ رہ ہیں ان کے بچوں کے اندر پھر بھی خوف نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے آپ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں کریں انہیں آپ کی مدد چاہیے۔ پی ٹی آئی کے راہنما علی عون نے کہا ہم عشیائیہ میں آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اور فلسطینیوں کو ان کا حق ملنا چاہئے دنیا کے طاقتور ملکوں کو مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔ہم سب کو مل کر ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

دنیا بھر کی دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے لیے مالی امداد جمع کرنا خوش آئند ہے جس پر  برطانیہ بھر کی کمیونٹی کو فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیالکوٹ کے معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت راجہ جیولرز کینٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر راجہ عارف محمود کے آفس میں ریٹائرڈ جنرل اے-ڈی کی آمد

Next Post

نیویارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور

Related Posts
Total
0
Share