Reg: 12841587     

نیویارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

نیویارک پراپرٹی کیس سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔

آصف زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری  بیماری کے باعث ایمبولینس میں عدالت پہنچے اور اپنی حاضری لگوائی۔

آصف علی زرداری کے وکلاء کی جانب سے نیویارک پراپرٹی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست جمع کروائی گئی۔

عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظنور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری 28 جولائی تک منظور کی اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی داد رسی اور مالی امداد کے لیے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے مانچسٹر کے صنم ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

Next Post

پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان نے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

Related Posts
Total
0
Share