مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)
سندھ حکومت نے آثار قدیمہ اور ہیریٹیج عمارتوں کی حفاظت کیلئے ایک ارب روپے کا فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرسیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و نوادرات سردارشاہ کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ اور ہیریٹیج عمارتوں کی حفاظت کیلئے فنڈ کی رقم سے آثار قدیمہ کے تحفظ، مرمت اور بحالی میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اینڈوومینٹ فنڈ میں پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت کو بھی خوش آمدید کہا جائےگا جبکہ بین الاقوامی اداروں کو بھی فنڈ میں حصہ لینے کی دعوت دیں گے۔