Reg: 12841587     

لیبر پارٹی کی وومن کانفرنس کا انعقاد، “خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ایک بہتر معیشت کی تعمیر نو۔” کے موضوع پر ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی،

مانچسٹر ( عارف چودھری)

وومنز کانفرنس کی صدارت لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کی رکن اور تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار نے کی، وومنز کانفرنس میں لیبر پارٹی کی ممبران پارلیمنٹ، لیبر پارٹی کی متحرک خواتین ممبران اور دیگر نے شرکت کی۔

وومنز کانفرنس میں شیڈو سیکرٹری برائے خارجہ و کامن ویلتھ ایم پی لیزا نینڈی، ایم پی ریچل ریوز،ایم پی کیٹ اسمتھ، نومنتخب ایم پی کیم لیڈ بیٹر، ول کوکس بیرونیس ، گلینز تھورنٹ بیرونیس ، کونسلر انٹائنیٹ بریمبل ڈپٹی میئر آف لندن برو ہیکنی، جاونی کیرن اور دیگر لیبر پارٹی سے منسلک خواتین رہنما شریک ہوئیں۔

وومن کانفرنس میں خواتین کی فلاح و بہبود کے علاوہ برطانیہ سے باہر بالخصوص جنگ زدہ علاقوں میں خواتین کے مسائل اور ان کے ساتھ سلوک پر بھی بھرپور گفتگو کی گئی، لیبر پارٹی کی وومن کانفرنس میں کشمیر میں خواتین کے حقوق کی پامالیوں اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

اس موقع پر کانفرنس کی صدارت و تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق اور ان کی فلاح کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے جہاں برطانیہ میں خواتین کی فلاح کے لیے بھرپور کوشش کی جاتی ہے وہیں ترقی پذیر اور مسائل زدہ خطوں میں خواتین کے حالات پر بھی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

بالخصوص کشمیر میں خواتین کے ساتھ بھارت کی جانب سے سلوک ناقابل برداشت ہے اور اس کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے، کشمیری خواتین نا صرف موجودہ حالات میں بلکہ کئی دہائیوں سے بھارتی فورسز کے غیر انسانی سلوک کا سامنا کر رہی ہیں، آج بھی کشمیری خواتین کے ساتھ نا صرف مردانہ جیلوں میں ناروا سلوک کیا جا رہا ہے بلکہ گھروں اور علاقوں میں خواتین کو ٹارگٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر لیبر پارٹی کی ممبران پارلیمنٹ نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ خواتین کے حقوق کے لیے نا صرف بطور ممبر برطانوی پارلیمنٹ بلکہ پارٹی کے اندر اور باہر ہر پلیٹ فارم پر اپنا کردار ادا کیا جائے گا، کشمیر میں خواتین کے ساتھ ہونے والا سلوک انتہائی تشویشناک ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، عالمی برادری اور خواتین کے حقوق کے علمبردار اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں خواتین کو حقوق کی فراہمی کے لیے اپنا عملی کردار ادا کریں۔

کانفرنس کی صدر اور لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی منتخب ممبر کونسلر یاسمین ڈار نے لیبر پارٹی کی شیڈو سیکرٹری برائے خارجہ و کامن ویلتھ کو مسئلہ کشمیر اور تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے دورے کی دعوت بھی دی۔

دریں اثناء کانفرنس میں شریک لیبر پارٹی کی بیٹلی سے نومنتخب ممبر پارلیمنٹ ایم کیم لیڈ بیٹر کو لیبر پارٹی کی خواتین رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداران چیئرمین راجہ نجابت حسین، سیکرٹری جنرل محمد اعظم، سرپرست اعلیٰ سردار عبد الرحمان خان، آسیہ حسین، نائلہ شریف، ذیشان عارف اور دیگر نے بھی نومنتخب ایم پی کیم لیڈ بیٹر کو ضمنی انتخاب جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیش رو سابق ایم پی ٹریسی برابن کی طرح کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کشمیریوں کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان نے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

Next Post

ڈپٹی لیڈر اف کونسل روچڈیل چوہدری عدالت علی،سابق میئر آف کونسل روچڈیل کونسلر محمد زمان،چیئر آف لائسنسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ کونسلر شکیل احمد کی مقامی بزنس مین خالد چوہدری کے گھر آمد

Related Posts
Total
1
Share