مشال ارشدسی ایم انڈرگراونڈ نیوز
اسلام آباد: آزاد کشمیر کے چیف الیکش کمشنر نے انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے رقم کی تفصیلی کےمعاملے پر آر او کی رپورٹ مسترد کردیا۔
انڈرگراونڈ نیوزکے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے اس حوالے سے ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہےکہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں جلسے کے دوران علی امین گنڈاپور کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پیسے تقسیم کررہے تھے۔
وفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو کے معاملے پر آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔
خط میں کہا گیا تھاکہ وفاقی وزرا کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔