مشال ارشدسی ایم انڈرگراونڈ نیوز
بھارت میں مختلف عقائد کی بناء پر ہزاروں ناخوشگوار واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی شہر پونے میں پیش آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ 48 سالہ نجومی کی جانب سے مبینہ طور پر ایک شوہر کو اپنی بیوی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا اور کہا گیا کہ آپ کی بیوی آپ کے وزیر بننے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات پر متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ کرادیا جس میں اس نے الزام لگایا کہ سسرال والوں کی جانب سے اسے جہیز کے لیے مجبور کیا جاتا رہا ہے۔
خاتون کی درخواست پر پولیس نے راگھوناتھ یمل نامی نجومی کو گرفتار کرلیا جس پر نجومی کا کہنا تھا کہ اس نے خاتون کے شوہر سے کہا تھا کہ جب تک وہ اپنی اہلیہ کو طلاق نہیں دے دیتا اس کا وزیر بننےکا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
پونے شہر کی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ اگر کوئی بھی خاتون راگھوناتھ کی بدشگونی جیسی باتوں کے پیش نظر گھریلو تشدد کا شکار ہے تو پولیس تھانے میں آکر رپورٹ درج کروائے۔