Reg: 12841587     

پنجاب حکومت نے 6 سیکرٹریز کے تبادلے کردیے

مشال ارشدسی ایم انڈرگراونڈ نیوز

لاہور: حکومت پنجاب نے سیکرٹری عہدے کے 6 افسران کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا اور سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ نبیل اعوان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں۔

ظفر نصراللہ کو مو من آغا کی جگہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور عامر جان کو نبیل اعوان کی جگہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کیا گیا ہے، ظفرنصراللہ کے پاس سیکرٹری ہاؤسنگ کا اضافی چارج بھی رہےگا۔

اس کے علاوہ سیکرٹری جنگلات جاوید اقبال بخاری کو محکمہ سروسزرپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی جگہ شاہد زمان کو سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

رقم کی تقسیم کا معاملہ: وفاقی وزیر علی امین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

Next Post

شاہ رخ نے عامر کو کاجول کے ساتھ کام نہ کرنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

Related Posts

آزادی سے پہلے مراکش فرانس کی ایک کالونی تھی جب انہیں آزادی ملی اقوام متحدہ میں ان کا کوئی نمائندہ نہیں تھا۔

اگادیر(عارف چودھری) مراکش اور پاکستان کا رشتہ بہت گہرا ہے،راتوں رات پاکستان مندوب کو مراکش کا پاسپورٹ دیا…
Read More
Total
0
Share