مشال ارشدسی ایم انڈرگراونڈ نیوز
مقبول ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ اداکاری کی شروعات میں ڈائیلاگز بولتے وقت گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی تھی۔
خبر رساں ادارے اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں آمنہ الیاس نے اپنی فلموں میں اداکاری کے دوران پیش آنے والے
چیلنجز سے متعلق گفتگو کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ شروعات میں مجھے ڈائیلاگز تک بولنا نہیں آتے تھے، میرے منہ سے ڈائیلاگ کی ادائیگی بمشکل ہوتی تھی، مجھے کافی محنت کرنی پڑی، سمجھ نہیں آتا تھا کہ کہاں بولوں اور کہاں رکوں، اسکرپٹ کو کئی بار پڑھتی تھی جب کہ میں اب بھی کیمرے کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا جاتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فلموں میں اداکاری کے بعد لوگوں کے مثبت رسپانس سے اعتماد حاصل ہوا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج جس مقام پر ہوں وہ خوشی کا باعث ہے، انڈسٹری میں بہت زیادہ دھکے تو نہیں کھائے لیکن محنت بہت کی ہے۔
خیال رہے کہ آمنہ الیاس نے 2013 میں بننے والی فلم ‘زندہ بھاگ’ سے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس کے علاوہ وہ فلم ‘گڈ مارننگ کراچی’ میں بھی کام کرچکی ہیں۔