Reg: 12841587     

جی ہاں میں حافظِ قرآن ہوں: غنا علی کا انکشاف

مشال ارشدسی ایم انڈرگراونڈ نیوز

اداکارہ و فیشن ماڈل غنا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن کی حافظہ ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جہاں ان کے چاہنے والوں نے شادی سے لے کر ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھے۔

ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ حافظِ قرآن ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں! میں ہوں۔

غنا سے پوچھا گیا کہ آپ نفرت کرنے والوں سے کس طرح ڈیل کرتی ہیں، اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں انہیں ڈیل ہی نہیں کرتی، ان کی نفرت سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اداکارہ نے شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میری زندگی بہترین ہے، ظاہر سی بات ہے آپ کو بڑی تبدیلیوں سے گزرنا پڑتا ہے لیکن میں بہترین حسِ مزاح والے شخص کو پاکر خوش ہوں۔

غنا علی سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ اپنے شوہر کو دبلا ہونے کا کہتی ہیں؟ اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہیں کیونکہ وہ مجھے ایسے ہی اچھے لگتے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ وہ اپنا وزن کم کریں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر بالکل بھی سخت نہیں ہیں لیکن کچھ دائرہ کار ہیں، جب آپ اپنی زندگی کسی کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تو اس کی عزت کرنا ضروری ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شاہ رخ نے عامر کو کاجول کے ساتھ کام نہ کرنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

Next Post

اداکاری کے آغاز پر ڈائیلاگز تک بولنا نہیں آتے تھے: آمنہ الیاس

Related Posts

محبت دنوں کے منانے سے نہیں ملتی محبت تو رشتوں میں حقدار کو اس کا حق دینےمنافقت کی بجائے اخلاص سے نبھانے ۔جزبات میں ان کہی کو کہی سمجھنےاور احساسات سے محسوسات تک کے سفر کو محبت کہتے ھیں۔۔۔۔آئیے جزبات سے بھری دنیا میں اپنا جائزہ لیتے ھیں۔

تحریر اعجاز افضل چیف ایڈیٹر نوائے جنگ لندن صبح سویرے اُٹھنے کے بعد سے لیکر رات قبل از…
Read More
Total
0
Share