نمائندہ خصوصی (کراچی)
کراچی: پولیس نے اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے 2013 میں ٹی ٹی پی سجناں گروپ میں شمولیت اختیار کی اور افغانستان سے تربیت یافتہ حاصل کی، دہشتگردوں کے قبضے سے شارٹ مشین گن، دستی بم اور دیگر سامان تحویل میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد سیف اللہ عرف محسن عرف صدام حسین نے 2013 میں نیٹو کا سامان لے کر جانے والے کنٹینرکو ساتھیوں کے ساتھ مل کر آگ لگانے کا اعتراف کیا، واردات کے بعد ملزم کراچی سے فرار ہو کر شوال کے علاقے میں چلا گیا تھا جہاں ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان آرمی کے جوانوں پر مختلف اوقات میں حملہ کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان منگھوپیر میں نوجوانوں کو ٹی ٹی پی میں شامل ہونے کیلئے ذہن سازی کرتے تھے، ملزمان کراچی میں بھتہ خوری سمیت ڈکیتیوں کی درجوں واداتوں میں ملوث تھے۔