Reg: 12841587     

فیصل قریشی کی ڈراموں میں ’تھپڑ ٹرینڈ‘ پر رائے

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

اداکار فیصل قریشی نے ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے تھپڑ ٹرینڈ سے متعلق گفتگو کی ہے۔

فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اپنے حالیہ پراجیکٹس سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اس دوران میزبان کی جانب سے فیصل قریشی سے جیو انٹرٹینمنٹ کے تحت نشر کیے جانے والے ڈرامے فتور میں ہیروئن دلنشین کو مارے جانے والے تھپڑ سے متعلق سوال کیا گیا۔

سوال کے جواب میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں دلنشین کو پھول ملنے پر تھپڑ مارنے کے سین کے شوٹ سے قبل بھی ہدایت کار ، لکھاری اور مرکزی کرداروں نے آپس میں بات کی تھی حتیٰ کہ اس سین کے لیے میں اور حبا بخاری راضی نہیں تھے لیکن ڈرامے میں حیدر دلنشین کے جھوٹ سے اس حد تک عاجز آگیا تھا کہ خود کو نہیں روک پایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تھپڑ کو مذاق لیتے ہیں لیکن اس کے معنی بے شمار ہیں، تھپڑ مذاق نہیں ہے بلکہ حقیقت ہے، سب کچھ دن پہلے میرے شو پر بھی دیکھ چکے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ کا لگایا ہوا تھپڑ ساری زندگی کسی کے دماغ پر چڑھ جاتا ہے اور اس چیز کو اپنے دل و دماغ سے ہٹانا زندگی بھر کے لیے مشکل ہوجاتا ہے اسے کئی سالوں تک ذہن سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: اسٹیل ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشتگرد گرفتار

Next Post

کیرئیر کے آغاز میں لوگ چھوٹے قد کا طعنہ دیتے تھے: فہد شیخ

Related Posts
Total
0
Share