Reg: 12841587     

اسرائیلی کمپنی کی جانب سے اہم شخصیات سمیت 50 ہزار افراد کی جاسوسی کا انکشاف

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کی مدد سے ہزاروں افراد کی مبینہ جاسوسی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور خبر رساں اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے  دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جب کہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق مبینہ جاسوسی کے دوران ان افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا، جن افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا ان میں عرب ممالک میں شاہی خاندان کے افراد، مختلف ممالک کے سربراہ، وزرا، مشہور کاروباری شخصیات، انسانی حقوق کےکارکن اوراستنبول میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی 2 قریبی خواتین بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈنمارک کے ملعون کارٹونسٹ کو موت نے جکڑ لیا

Next Post

طالبان عید پر ہتھیار رکھ کر امن عمل کیلئے عزم کا اظہار کریں: امریکی سفارتخانہ

Related Posts
Total
0
Share