مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کررہی ہے۔
ریلیز کے بعد سے ہی فلم نے جہاں پاکستان میں بہت سے ریکارڈ توڑے اور نئے تاریخی ریکارڈ بنائے، وہیں بین الاقومی سطح پر برطانیہ، کینیڈا اور امریکا سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے تمام پنجابی ہٹ فلموں کی زندگی بھر کی کمائی کو کامیابی کے ساتھ پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار پاکستان کی کامیاب ترین فلم قرار پائی ہے۔