Reg: 12841587     

برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین اور مسلم لیگ ن بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری خالد محمود ہنجرا کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام

جدہ چیف رپورٹر

سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان میں ڈومیسٹک اور کمرشل پروڈکٹس کلینگ کے ڈائریکٹر چوہدری ظہیر نے برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین اور مسلم لیگ ن بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری خالد محمود ہنجرا کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ جدہ پر پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا

کلینگ پروڈکٹس فیکٹری کے ڈائریکٹر چوہدری ظہیر نے اپنی رہائش گاہ جدہ پر چوہدری خالد محمود ہنجرا کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا جس میں سعودی عرب کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی
شرکت کرنے والوں میں کاروباری و سیاسی شخصیت مسلم۔لیگ ن کے چیف چوہدری محمد اکرم گجر ، بین الاقوامی تاجر چوہدری شفقت ، بزنس مین رانا شوکت منصور ،مسلم۔لیگ ق کے صدر اور بزنس مین چوہدری اظہر وڑائچ ، سیاسی و کاروباری شخصیت میاں محمد رضوان ،دلمیر احمد،پاکستان سے آئے ہوئے ملک طلحہ اور ملک تیمور کے علاؤہ دیگر بھی شامل تھے
معزز مہمان نے چوہدری ظہیر کا رہائش گاہ پر پر تکلف عشائیہ دینے پر اور کاروباری و سیاسی شخصیات سے ملاقات کو زندگی کے خوبصورت لمحات اور پر لذیز عشائیہ قرار دیتے ہوئے میزبان چوہدری ظہیر کا شکریہ ادا کیا
چوہدری ظہیر اور عشائیے میں موجود کاروباری و سیاسی شخصیات کو برطانیہ و یورپ آنے کی دعوت بھی دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایڈوکیٹ سپریم کورٹ قاضی صدرالدین کی بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں ملاقات

Next Post

لاہور: مین ہول میں گرنے سے 2 افراد کی جان چلی گئی

Related Posts
Total
0
Share