Reg: 12841587     

شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دے کر اسمگل کی گئی لڑگی بازیاب

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی 17 سالہ لڑکی کو  بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دیکر   ممبئی اسمگل کیا جارہا تھا  جسے ممبئی پولیس نے  بر وقت کارروائی کرتے  ہوئے بازیاب کرا لیا۔

رپورٹس کے مطابق  لڑکی شاہ رخ خان کی مداح تھی اور اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنا چاہتی تھی۔

 پولیس کی جانب سے بازیاب کرائے  جانے کے بعد لڑکی کو ایک شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے  جس کی شناخت سبحان شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق   لڑکی 12ہویں جماعت کی طالبہ ہے، اس نے فیس بک کے ذریعےملزم سے دوستی کی  جس نے لڑکی سے  جھوٹ بولا اور خود کو ایک  ایونٹ منیجر   ظاہر کیا۔

15 جولائی کو   ملزم  پالشیپارہ پہنچا  اور  لڑکی کو اس کی کوچنگ کلاس سے لیا اور کولکتہ  لے گیا،جہاں سے وہ  ہوورا  سے لڑکی کو ممبئی لے کر جا رہاتھا۔

ادھر  لڑکی کے والدین نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروا دی تھی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی  کی تصویر ہر جگہ شیئر کردی  اور تمام ریلوے اسٹیشنوں کو الرٹ کردیا گیا تاہم  اتوار کے روز  لڑکی کو ہوورا جنکشن سے ٹرین میں  سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے  پہچانا گیا۔

اس کے بعد لڑکی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اورملزم کو گرفتار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مریم نواز نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی، فواد چوہدری

Next Post

پابندی کے شکار ممالک میں پھنسے افراد کے سعودی اقامہ اور ویزا میں مفت توسیع

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں

لاہور ( بیورو رپورٹ) برطانیہ کے معروف قانون دان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل…
Read More

چودھری خالد محمود کی سابق مئیر راچڈیل محمد زمان سے انکے بھائی کی وفات اور راچڈیل کونسل کے کونسلر شکیل احمد سے انکے کزن کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کی

راچڈیل (عارف چودھری) پاکستان بر طانیہ اور یورپ کی مشہور کاروباری سماجی صحافتی شخصیت چودھری خالد محمود کی…
Read More
Total
0
Share