مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان نے بیرون ملک موجود غیرملکیوں کے اقاموں اور وزٹ ویزے میں مفت توسیع کا حکم دے دیا۔
سعودی اخبار کے مطابق شاہ سلمان نے توسیع کا حکم کورونا کے باعث فضائی سفر پر پابندی کی وجہ سے بیرون ممالک میں پھنسے غیرملکیوں کی سہولت کیلئے جاری کیا۔
شاہ سلمان کی ہدایت پر بیرون ملک موجود غیرملکیوں کے اقاموں، ایگزٹ ری انٹری ویزوں کی مدت میں 31 اگست تک مفت توسیع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارت خزانے کے حکم کے بعد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جزاوت) نے بھی ویزوں میں مفت توسیع کا کام شروع کردیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ویزوں میں توسیع کیلئے کسی غیرملکی کو رجوع نہیں کرنا پڑے گا بلکہ خودکار نظام کے تحت 31 اگست تک توسیع ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان اور بھارت سمیت 9 ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔