Reg: 12841587     

پنڈی اسلام آباد میں سیلابی صورتحال، نشیبی علاقے زیر آب، کئی گاڑیاں بہہ گئیں

بیوروچیف (اسلام آباد)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور  راولپنڈی میں رات سے ہونے والی مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور  متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔

ذرائع کے مطابق  جڑواں شہروں میں رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ اب تک جاری ہے اور صرف اسلام آباد میں 330ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے۔

راولپنڈی میں بھی شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث آس پاس کے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا اور سائرن بجائے جانے لگے ہیں۔

دوسری جانب سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے بارش کے بعد 95 فیصد علاقے کی سڑکیں کلیئر کر دی گئی ہیں، سیکٹر ای الیون سی ڈی اے کے زیر انتظام نہیں لیکن وہاں پانی نکالنے کے لیے معاونت کی جا رہی ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج کے دستے بچاؤ  امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں۔

 دوسری جانب راول ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوکر 49.50 فٹ تک پہنچ گئی، راول ڈیم کی سطح مزید 1 فٹ بلند ہوئی تو اسپل ویز کھول دیے جائیں گے، راول ڈیم میں پانی اکھٹا کرنے کی حد 52 فٹ تک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

راچڈیل کی ممتاز کاروباری شخصیت سابق پولیس آفیسر گریٹر مانچسٹر محمد بشیر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد راچڈیل میں وفات پا گئی

Next Post

6 سال کام کی تلاش میں گلیوں میں آوازیں لگاتا رہا، پنکج تریپاٹھی

Related Posts
Total
0
Share