مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
معروف بھارتی اداکار پنکج تریپاٹھی نے اپنے مشکل ترین دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ممبئی شہر کی سڑکوں پر کوئی اداکاری کروالو کوئی اداکاری کروالو پکارتے ہوئے کئی سال تک پھرتے تھے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار نے بتایا کہ وہ مسلسل 6 سال تک گلیوں میں محض کام کی تلاش میں پھرتے رہے، سال 2004 سے لے کر 2010 تک کا سفر ان کے لیے بہت مشکل تھا۔
بالی وڈ فلم مرزا پور کے اداکار پنکج تریپاٹھی نے بتایا کہ اِن سالوں میں ایک روپیہ نہیں کمایا، اس عرصے میں میری بیوی نے میری بہت مدد کی اور گھر کے اخراجات سنبھالے۔
اداکار کا کہنا تھا آج میرے پارکنگ ایریا میں مجھے فلمز کی آفر ہوتی ہے، فلمساز پارکنگ میں کھڑے ہوکر مجھ سے ملاقات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمیں آپ کے ساتھ فلم کرنی ہے، آئیے کہانی سن لیں۔