Reg: 12841587     

راچڈیل کی ممتاز کاروباری شخصیت سابق پولیس آفیسر گریٹر مانچسٹر محمد بشیر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد راچڈیل میں وفات پا گئی

راچڈیل (عارف چوہدری)

راچڈیل کی ممتاز کاروباری شخصیت سابق پولیس آفیسر گریٹر مانچسٹر محمد بشیر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد راچڈیل میں وفات پا گئی ہیں ۔ان کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

دنیا فانی ہے ہر جاندار شے موت کے کڑوے ذائقے کے تابع ہے کوئی بھی اس سے انکاری نہیں کر سکتا ۔ زندگی و موت قدرت کے اختیار میں ہے کب فانی دنیا سے ابدی نیند سو جانا ہے اس غیبی علم کو صرف واحدہ لا شریک جانتا یے۔

اچڈیل کی کاروباری سماجی شخصیت اور سابق پولیس آفیسر گریٹر مانچسٹر محمد بشیر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد وفات پا گئی، ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جس پر کمیونٹی اشکبار ہے ۔

دعائے رب ذوالجلال ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے۔(آمین)

ان کی وفات پر یو کے یورپ و پاکستان کے ممتاز بزنس میں کیلاش کلاتھنگ گروپ کے چئرمین میاں محمد اشفاق ڈائریکٹر حاجی محمد شفیق، نوجوان کاروباری شخصیت حیدر اشفاق،مئیر راچڈیل عاصم رشید،سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان یو کے عارف چودھری،سابق مئیر اولڈھم عتیق الرحمان،کاروباری شخصیت سردار امجد،لارڈ واجد خان ممتاز مزہبی سماجی اور کاروباری شخصیت چودھری خالد ہنجرا نے ان کی اچانک وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جوبائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا

Next Post

پنڈی اسلام آباد میں سیلابی صورتحال، نشیبی علاقے زیر آب، کئی گاڑیاں بہہ گئیں

Related Posts
Total
0
Share