Reg: 12841587     

ایل اے 16 باغ میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی کشمیر میں نشستیں 26 ہوگئیں

رپورٹر ( آزاد کشمیر)

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کی نشست پر بھی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے کانٹےکےمقابلےکے بعد میدان مارلیا۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق  ایل اے 16 باغ 3 کے بقیہ4 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی کے بعد تحریک انصاف کےسردار میراکبر نے 23،561 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار قمر زمان23،267ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

تمام پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی کے بعد تحریک انصاف کےسردارمیراکبر کو294 ووٹوں کی برتری ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں 167 میں سے 163پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوسکی تھی جب کہ  ان 4 پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے سبب پولنگ روک دی گئی تھی جس کی وجہ سے اس حلقے کے نتائج کا اعلان نہیں ہوا اور آج یہاں دوبارہ پولنگ مکمل کی گئی۔

آج 4 پولنگ اسٹیشنز میں سے تحریک انصاف کےامیدوار سردار میراکبر کو 665 ووٹ ملے جب کہ پیپلزپارٹی کےسردارقمرالزمان 538ووٹ حاصل کرسکے۔

اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے939 ووٹوں میں سے پی ٹی آئی نے396 حاصل کیے جب کہ پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کے 421 ووٹ حاصل کیے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے جب کہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات میں مقیم ڈاکٹروں کو گولڈن اقامہ دینے کی منظوری

Next Post

کورونا: کراچی میں لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں؟ کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس جاری

Related Posts
Total
0
Share