Reg: 12841587     

عنایت خان کی وفات کمیونٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے

اولڈہم(عارف چوہدری)

اولڈہم(عارف چوہدری) عنایت خان کی وفات کمیونٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، کمیونٹی آج سے ناصرف ایک متحرک سوشل ورکر بلکہ ایک مخلص دوست سے بھی محروم ہوگئی ہے۔ یہ بات سابقہ میئر اولڈہم کونسلر فدا حسین، ڈپٹی میئر ڈاکٹر زاہد چوہان، محمد طفیل خان او بی ای، پی ٹی آئی رہنما سید عبدالباسط شاہ، سوشل ورکر فضل رحیم، مسلم لیگی رہنما حافظ سعید احمد، اقبال نون، خان عبدالرزاق خان، چیئرمین پاسبان صحابہ برطانیہ محمد عمر توحیدی اور ممتاز عالم دین قاری شمس الرحمن طارق نے یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں عنایت خان کی نماز جنازہ کے بعد ان کے برادر نسبتی فیاض اقبال ہزاروی سے تعزیت اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر کثیر تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں، ان کا بھی کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی ان مبارک ساعتوں میں اللہ کے حضور پیش ہونا بڑی سعادت ہے۔ اللہ تعالٰی ان کے سیئات سے درگزر فرما کر انہیں اعلٰی علیین عطا فرمائے۔ عنایت خان مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز اولڈہم میں اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔ جنازہ کے اجتماع سے سنٹر کے امام مولانا اقبال نے مختصر مگر جامع خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کھرل زادہ کثرت رائے لندن بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مانچسٹر سے پیدل پہنچ گئے

Next Post

مولوی عبدالشكور لندن سے سعودی عرب میاں محمد نوازشریف کے ساتھ تشریف لائے

Related Posts
Total
0
Share