Reg: 12841587     

اداکارہ سلمیٰ حسن نے ڈپریشن سے نجات کیسے حاصل کی؟

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

اداکارہ سلمیٰ حسن نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے اور اس سے نجات کے لیے اپنائے جانے والے طریقہ کار سے متعلق گفتگو کی ہے۔

سلمیٰ حسن ایک ویب انٹرویو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کئی سال قبل ہونے والے ڈپریشن سے متعلق گفتکو کی۔

4، 5سال پہلے شک اور افسردگی جیسی کیفیات محسوس کیں جس سے نجات کیلئے تھراپیز کا سہارا لیا:
سلمیٰ حسن

سلمیٰ حسن نے کہا کہ ہر انسان کی  زندگی میں ایک ایسا وقت ضرور آتا ہے جب آپ کو احساس ہونے لگتا ہے کہ آپ کیا غلط کرچکے ہیں، میں نے بھی 4، 5 سال پہلے شک اور افسردگی جیسی کیفیات محسوس کیں جن سے نجات کے لیے میں نے تھراپیز کا سہارا لیا اور جس دوران میں ڈپریشن سے گزررہی تھی میں نے ماہر نفسیات سے رابطہ کیا اور اینٹی ڈپریشن ادویات کا بھی استعمال کیا۔

دوران انٹرویو اداکارہ نے بیٹی  کی پیدائش کے بعد ہونے والے پوسٹ پارٹم ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا بھی انکشاف کیا۔

سلمیٰ حسن نے بتایا کہ میں نے بیٹی کی پیدائش کے 2، 3 سال بعد  بھی پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے نجات کے لیے تھراپیز شروع کردی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈپریشن سے  میں ہی نہیں  بلکہ بچی بھی متاثر ہورہی تھی، بیٹی کو غصہ آتا تھا تو وہ سانس روک لیتی تھی اور پھر بچی کو مجبور کرنا پڑتا تھا کہ سانس لو، اس کیفیت نے مجھے پریشان کردیا تھا اس کے بعد میں نے طبی ماہرین سے رابطہ کیا۔

 لوگ آپ کے بارے میں باتیں کریں گے لیکن آپ نے مضبوط ہونا پڑے گا: اداکارہ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کے لیے آپ کی دانشمندی بھی معنی رکھتی ہے، لوگ آپ کے بارے میں باتیں کریں گے لیکن آپ نے مضبوط ہونا پڑے گا ، اپنی مشکلات کا سامنا کرنا مشکل ہے لیکن یہ کرنا پڑتا ہے لہٰذا آپ کو اپنا تجزیہ خود کرنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کورونا: کراچی میں لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں؟ کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس جاری

Next Post

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی سے ناخوش

Related Posts
Total
0
Share