Reg: 12841587     

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کی میڈیا سے گفتگو

سیالکوٹ سے مشال ارشد سی ۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبد الغفار قیصرانی نے سیا لکوٹ کی عوام کی نام ایک ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔میڈیا سے کانفرنس روم میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ مخصوص لوگ پولیس اور عوام کے درمیان بدگمانی پیدا کرنے کے لئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ۔

اور مجھ پر ڈی پی او پر بھی الزام لگایا جارہاہے الزام تراشی کرنے والوں کی جھوٹی چوھراہٹ کو ختم کیا گیا ،بطور ڈی پی او وہ سیالکوٹ کے شہروں کے درمیان کسی کو دیوار بننے نہیں دیں گے مخصوص افراد کو پولیس کا کام ہضم نہیں ہو رہا ۔

میں سربراہ پولیس کی صورت بلیک میل نہیں ہونے والا اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی اجازت دے سکتا ہوں سیالکوٹ شہر کی خدمت کرنا ڈیوٹی میں شامل ہے تھانہ میں سے ایک فریق خوش اور دوسرا ناراض جاتا ہے ،ناراض ہونے والا الزام تراشی کرتا ہے مجھ پر الزام لگانے والے کے خلاف سنگین مقدمات درج ہیں ۔

دفتر ڈی پی او میں سفارش اور پرچی سسٹم کا خاتمہ کیا تاکہ لوگوں کو پولیس پر اعتماد ہو اور شیکایات سیل میں 12 سے 2 بجے تک وہ شہروں کی شکایات سنتے ہیں اور اپنا ذاتی موبائل نمر سوشل میڈیا پر بھی دے چکے ہیں تاکہ شہری ان سے خود رابطہ کر سکے سفارش کلچر ختم کرنا کچھ شخصیات کو پسند نہیں جو پولیس کو بدنام کرنے کے لیے مختلف حربوں سے پولیس اور عوام کے درمیان بدگمانی پیدا کر رہے ہیں کہ وہ مطمئن ہیں کہ وہ اپنا فرض ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں اور ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے کرپٹ اہلکاروں و افسران کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت حاجی صابر حسین کو مرزا عبدالقيوم میموریل ہسپتال ( المغل فاؤنڈیشن) کا چئیرمین بننے پر معروف شخصیات اور عوام کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

Next Post

حج کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ اعلان رواں ہفتے متوقع

Related Posts
Total
0
Share