مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
پنجاب کے 46 فیصد شہریوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے مطابق پنجاب کے 57 فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے جبکہ 38 فیصد کی رائے اس کے برعکس ہے۔
سات ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مشتمل سروے کے مطابق پنجاب کے 49 فیصد شہریوں کی نظر میں مہنگائی ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہے جبکہ 19 فیصد نے بے روزگاری اور 13 فیصد نے غربت کو پاکستان کا اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔
سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پنجاب کے 46 فیصد شہری عثمان بزدار حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں جبکہ 32 فیصد نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر حکومت کے پانچ سال مکمل کرنے کا سوال پر پنجاب کے 52 فیصد شہری حکومتی مدت مکمل کرنے کے حامی جبکہ 43 فیصد اس کے مخالف نظر آئے۔