مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
بھارتی شہر لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بچے نے میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے راشٹرم آدتیہ کرشنا نے 10سال کی عمر میں دسویں جماعت کا امتحان پاس کرلیا، آدتیہ نے انگریزی میں 83، ہندی میں 82، سائنس میں 76، ریاضی میں 64 اور سوشل سائنسز میں 84 نمبرز حاصل کیے۔
آدتیہ کی غیر معمولی کامیابی پر نہ صرف والدین بلکہ اسکول پرنسپلز بھی بے حد خوش ہیں اور ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئےانہیں یوپی کے سیکنڈری اسکول کی جانب سے خصوصی اجازت حاصل ہوئی تھی جس کے بعد آدتیہ کا داخلہ ایم ڈی شکلا کالج میں ہوا۔
خیال رہے کہ یوپی سیکنڈری بورڈ کی جانب سے دوسری مرتبہ کسی کم عمر طالبعلم کو بورڈ کے امتحان دینے کی اجازت دی گئی ہے، اس سے قبل 2007 میں سشما ورما نامی طالبعلم کو بھی یہ اجازت دی جاچکی ہے۔