Reg: 12841587     

چمن: پاک افغان سرحد بابِ دوستی کو کھول دیا گیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز

چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی کھول دی گئی۔

لیویز حکام کے مطابق باب دوستی سے پیدل آمدورفت صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ 

اسپین بولدک پر قبضے کے بعد طالبان نے جمعہ کو سرحد بند کی تھی۔

گزشتہ روز طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ 5 میں سے 3 شرائط پر اتفاق جبکہ 2 کو بعد میں زیربحث لایا جائے گا، باب دوستی پیدل آمدورفت کیلئے روزانہ 8 گھنٹے کھلی رہے گی، پیدل آمدورفت شناختی کارڈ کے علاوہ افغانی دستاویز اور مہاجرکارڈ پر بھی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد کے مطابق افغانستان جانے اور آنے والے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر آمدورفت کے اوقات کار بھی بڑھا دیے ہیں اور باب دوستی سے آمدورفت صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ پاک افغان بارڈر پر دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بحال رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے سرحدی ضلع اسپین بولدک میں طالبان شیڈو حکومت نے چمن بارڈر کراسنگ بند کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پارلیمنٹ لاجز میں خاتون رکن قومی اسمبلی کو چوہے نے کاٹ لیا

Next Post

امریکی صدر کا افغان رہنماؤں پر طالبان کیخلاف متحد ہوکر لڑنے پر زور

Related Posts

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی حاملہ خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں اس بیماری کی منتقلی کا امکان بہت کم ہوتا ہے

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی۔ یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کیرولینسکا…
Read More
Total
0
Share