دبئی (بیورورپورٹ)
ابوظبی اسلامک بینک (اے ڈی آئی بی) نے متحدہ عرب امارات کے حکومتی نقطہ نظر کے مطابق ڈیجیٹل خدمات کو فروغ دینے کے لیے، دوردراز سے اور ڈیجیٹل طور پر اکاونٹ کھولنے کی سہولت متعارف کردی ہے۔
وزارت داخلہ کے چہرے کی شناخت کی تصدیق کے نظام تک محفوظ رسائی کے ذریعے ، اے ڈی آئی بی متحدہ عرب امارات کا پہلا بینک بن گیا ہے جس نے نیا اکاؤنٹ کھولنے سے پہلے فوری اور انتہائی محفوظ تصدیق کا طریقہ کاراختیارکیا ہے۔
اے ڈی آئی بی کی نئی سروس وزارت داخلہ کے چہرے کی شناخت کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ کھولنے والے کی شناخت کی تفصیلات کی تصدیق میں مدد کرتی ہے۔ تصدیق کا عمل ہموار ، موثر ہے جسے دھوکہ دہی اور شناختی چوری کی دیگر اقسام سے محفوظ کیا گیا ہے۔
اس ٹیکنالوجی سے امارات کے شہری اور رہائشی اے ڈی آئی بی میں اکاؤنٹ کھول سکیں گے جس کے ذریعے وہ بینک جائے بغیربینکنگ خدمات تک فوری رسائی حاصل کرسکیں گے۔ چہرے کی شناخت کے نظام کی خدمات فی الحال اے ڈی آئی بی کی موبائل بینکنگ ایپ پر اکاؤنٹ کھولنے کے لیے دستیاب ہے۔
اکاؤنٹ کھولنے کے لیے اے ڈی آئی بی موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور ہدایات پرعمل کرتے ہوئے اکاونٹ کھول سکتے ہیں۔