Reg: 12841587     

چھوٹے انسان کو بڑا عہدہ مل جائے تو اسکی اوقات نہیں بدلتی، خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

وزیر دفاع اور  مسلم لیگ ن کے سینئر  رہنما خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر سخت تنقید کی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا چھوٹے انسان کو بڑا عہدہ مل جائے تو اس کی اوقات نہیں بدلتی، یہ شخص وزیراعظم رہا ہے، اپنے محسنوں سے لے کر سرکاری افسروں اور خواتین تک کو گالیاں اور  دھمکیاں دیتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا بغاوت اور نفرت انگیزی پھیلانے پر  پیمرا عمران خان کے خلاف ایکشن لے، فارن ایجنٹ اور سیاسی دہشتگرد کو ٹی وی پر دکھانا بند کیاجائے۔

واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں اور نفرت انگیزی پھیلا رہے ہیں، عمران خان اپنی تقریروں میں مسلسل اداروں اور افسران کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

Next Post

شہباز گل کا اسپتال میں کچھ بھی کھانے پینے سے انکار

Related Posts

معروف سیاسی اور سماجی شخصیت مرزا فیصل محمود کے مرحوم والد الحاج مرزا سجاد حسین کی دسویں برسی پاکستان اور برطانیہ میں منائی جائے گی

لندن (عارف چودھری) عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ 25 اکتوبر بروز اتوار کو ضلع جہلم تحصیل سوہاوہ…
Read More
Total
0
Share