Reg: 12841587     

افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ فائرنگ سے ہلاک

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

کابل: افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کو قتل کردیا گیا۔

افغان خبر رساں ویب سائٹ کی جانب سے حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ دوا خان میناپال کے قتل کی تصدیق کی گئی ہے۔

افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ دوا خان کو جمعہ کی دوپہر دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دارالامان روڈ پر فائرنگ نشانہ بنایا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے دوا خان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغان حکومت کے میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ سے پہلے دوا خان افغان صدر کے نائب ترجمان کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور وہ 2016 سے 2020 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2015 میں قندھار میں بھی حکومتی میڈیا انفارمیشن سینٹر میں ذمہ داریاں انجام دیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سرکاری فرائض کی انجام دہی سے قبل دوا خان نے بطور صحافی ریڈیو آزادی میں کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ماہرہ خان کی سیلری کتنی ہے؟

Next Post

سابق امریکی وزیر خارجہ کو تحفے میں ملنے والی شراب کی بوتل غائب

Related Posts

سپریم کورٹ نےجعلی اکاونٹس کیس کے ملزمان محمد عمیر, طحہ رضا اور حسین لوائی کی ضمانت کا معاملہ درخواست گزاروں کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو ہدایت کرتے ہوۓ نمٹا دیا.

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سپریم کورٹ نےجعلی اکاونٹس کیس کے ملزمان محمد عمیر, طحہ رضا…
Read More
Total
0
Share