Reg: 12841587     

43 سال قبل سمندر میں ڈوبنے والی خاتون کی باقیات مل گئیں

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

امریکی ریاست نیو ہمپشائر میں غوطہ خوروں کو 43 سال پہلے سمندر میں ڈوبنے والی خاتون کی لاش کی باقیات ملی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیو ہمپشائر کے ساحل پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے غوطہ خوروں کو سمندر میں ڈوبنے والی ایک کار ملی جس میں خاتون کی باقیات موجود ہیں اور اس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ باقیات 43 سال پہلے سمندر میں لاپتا ہونے والی خاتون کی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ البرٹا لیمن نامی خاتون 1978 میں لاپتا ہوئی تھیں جن کی کار کنکٹیکٹ کے دریا سے ملی ہے جو بظاہر دہائیوں سے سمندر میں ڈوبی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کار کی رجسٹریشن 1972 میں ہوئی تھی جو البرٹا لیمن کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور جس وقت خاتون کی گاڑی سمندر میں ڈوبی اس وقت ان کی عمر 63 برس تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کار کس طرح سمندر میں ڈوبی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’حکومت ڈاکٹر قدیر کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ٹھوس اقدامات کرے‘

Next Post

تیز رفتار ٹرک نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل ڈالا

Related Posts
Total
0
Share