Reg: 12841587     

ماسک استعمال نہ کرنے کا جرمانہ ایک لاکھ ریال تک

ریاض (خصوصی رپورٹ)

سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے اور ناک اور منہ کو نہ ڈھانپنے کی صورت میں ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔ اخبار 24 نے وزارت داخلہ کے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر بنیادی جرمانہ ایک ہزار ریال ہے تاہم اس خلاف ورزی میں باربار ملوث ہونے والے افراد پر جرمانے کی رقم ایک لاکھ ریال تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

وزارت داخلہ نے توجہ دلائی ہے کہ ماسک پہننے سے نہ صرف یہ کہ انسان خود کورونا وائرس سے محفوظ ہوجاتا ہے بلکہ اس سے دوسرے افراد بھی محفوظ رہتے ہیں۔ ماسک پہننے سے وبا کو پھیلنے سے روکنے اور دوسروں کو وائرس لگنے سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سنیچر سے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہونے والے اضافے کے بعد وزارت صحت کی جانب سے جاری سفارشات پر عمل کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لیے ضوابط جاری کئے گئے ہیں جن کے تحت دوبارہ ماسک اور سماجی فاصلے کے عمل کو نافذ کیا گیا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے تحت مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں باجماعت نمازوں کے دوران صفوں میں سماجی فاصلے کے اصول کو بحال کیا گیا ہے جبکہ طواف کے لیے بھی سماجی فاصلے کے اصول پر جمعرات سے عمل کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز کراچی سے ہو چکا، وفاقی ماہرین صحت

Next Post

پا ک چین تعلقات، سفا رتی تعلقات کی در خشاں داستان

Related Posts
Total
0
Share