Reg: 12841587     

سعودی عرب سے اچھی خبر

نمائندہ ( ریاض)

ریاض: سعودی آئل کمپنی ‘آرامکو’ کا منافع 2018 کے بعد پہلی مرتبہ 25 ارب ڈالرز سے زائد ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کا منافع بڑھ کر 95.47 سعوری ریال (25.46 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روال سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران مذکورہ بالا منافع ریکارڈ کیا گیا۔ کورونا صورت حال میں نرمی کے بعد بحال ہوتی عالمی معیشت کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے سبب سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا۔

مملکت کی اسٹاک مارکیٹ تداول کو آرامکو کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق منافع میں اضافہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 288 فیصد زیادہ ہے۔

دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں، تیل کی طلب میں اضافہ، کوڈ19 کے سدباب کے لیے لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی، ویکسین لگانے کی مہم اور حکومت کی بہترین معاشی پالیسی کے بعد یہ نتائج سامنے آئے۔

یہ منافع معاشی ماہرین کی پیش گوئیوں سے بھی زائد ہے۔ بینک آف امریکہ نے 24 بلین ڈالر، جے پی مورگن نے 23.7 بلین ڈالر اور الراجی کیپیٹل نے 25.3 بلین ڈالر منافع کی پیشچ گوئی کی تھی۔

آرامکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امین نصر کا کہنا ہے کہ ہم ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر پالیسی کے ساتھ کام کررہے ہیں، اسی سبب 2021 کی دوسری سہ ماہی کے دوران اچھے نتائج سامنے آئے تاہم کورونا کے چیلنج کا سامنا اب بھی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں روال سال برینٹ حام تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ جمعے کو عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 70.70 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرنے کا طریقہ

Next Post

بچوں کیساتھ خوفناک حادثہ! دل دہلا دینے والی ویڈیو

Related Posts
Total
0
Share