Reg: 12841587     

مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 9 افراد قتل کردیے

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ، واقعے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق  ہونے والے افراد میں 3 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کئے گئے تمام افراد اپنے گھر میں سوئے ہو ئے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے انہیں  قتل کردیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکابندی کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے، مزید تفیتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستانی ثقافت دیکھنے کا خواہش مند غیر ملکی جوڑا اپنی بس میں پاکستان پہنچ گیا

Next Post

بری امام سرکا رکے سجادہ نشین پیر صاحبان کی مزار مبارک پر حاضری

Related Posts

کاروباری شخصیت چودھری خالد محمود نے کشمیری راہنما کونسلر شکیل احمد کوراچڈیل کے ڈپٹی مئیر نامزد ہونے پر راج پیلس ریسٹورنٹ میں اسقبالیہ دیا

لندن(عارف چودھری) یو کے یورپ کی کاروباری شخصیت اور اسلامک یورپین سینٹر کے ایڈوائزر چودھری خالد محمود نے…
Read More
Total
0
Share