Reg: 12841587     

محکمہ ریلوے کا 100 فیصد بکنگ شروع کرنے کا اعلان

بیورو چیف (کراچی)

کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محکمہ ریلوے نے 70 فیصد تک بکنگ کی پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

انڈرگراونڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق  این سی او سی کی جانب سے ملک بھرمیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے مطابق محکمہ ریلوےنے بھی ریلوے بکنگ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 9 اگست سےٹرینوں کی70فیصدتک بکنگ کی پابندی ختم کردی گئی ہے، اندرون ملک ٹرینوں میں سو فیصد نشستوں کی بکنگ کی جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ایس اوپیز کے تحت اب سو فیصد نشستوں پر مسافرسفرکرسکیں گے، ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے ہر بڑے اسٹیشن پر ویکسین سینٹر قائم کیے جائیں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق یکم ستمبرسے بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ بکنگ پر دس فیصداضافی کرایہ وصول کیاجائے گاجبکہ یکم جنوری 2022 سے بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ سفرکرنے پر پابندی عائدکردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بینک لاکرز میں نقلی زیورات رکھنے کا کیس ، گرفتار آپریشن منیجرکی کیس ختم کرنے کی درخواست مسترد

Next Post

چائے پینا فائدہ مند، لیکن کون سی؟

Related Posts

عیدالاضحی کے موقع پر وریو ہاؤس ( وریو گاؤں) میں ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی،سیالکوٹ ضلعی صدر چوہدری طارق سبحانی اور چوہدری جمیل خوش اختر سبحانی سے برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین اور جرنلسٹ خالد چوہدری کا فیملی ممبران اور علاقہ بھر کے لوگوں کی ملاقات۔

سیالکوٹ(تحصیل رپورٹر آفاق احمد) وریو خاندان کیساتھ لوگوں کی محبت عید الاضحیٰ کے موقع پر عید کے پہلے…
Read More
Total
0
Share