Reg: 12841587     

امارات آئی ڈی کے سیکنڈ جنریشن کارڈ کا اجرا

دبئی(بیورو رپورٹ)

شہریت وشناخت کی وفاقی اتھارٹی نے نئی جنریشن کے اماراتی پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈز بنانے کے منصوبہ کے تحت سیکنڈ جنریشن کے امارات آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق اتھارٹی کے قائم مقام ڈی جی میجرجنرل سہیل سعید الخلیلی کا کہنا تھا کہ نئی جنریشن کے اماراتی آئی ڈی کارڈزکا اجراء حکومت امارات کے ویژن کے حصول کی خاطر ہے جس کے تحت بہترین عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے آبادی کا ڈیٹا ترتیب دینا ہے نئی آئی ڈی میں غیرمرئی ڈیٹا (جسے صرف آئی سی اے کے ای لنک نظام کے تحت ہی پڑھاجاسکتا ہے) کے تحفظ کو بڑھایا گیا ہے جدید ترین تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل خوبیوں کو بڑھایا گیا ہے (ہائیرچپ کیپسٹی ، نان ٹچ ڈیٹا ریڈنگ فیچر) یہ اعلی معیار کا کارڈ ہوگا۔

جس کی عمر مزید زیادہ بنائی گئی ہے (دس سال سے زائد کی لائف سروس کیلئے پولی کاربونیٹ کا استعمال کرکے) مربوط 3 ڈٰی فوٹو (لیزر پرنٹنگ فیچر جوتاریخ پیدائش کی تصدیق کرے) اور اس میں کوڈز کی تعریف کی اضافی خصوصیات (پروفیشنل ڈیٹا ، جاری کرنے والی اتھارٹی اور آبادی گروپ) شامل ہیں الخلیلی کا کہنا تھا کہ اس کارڈ کے الیکٹرانک ورژن کے پہلے مرحلے کے استعمال کے بعد ان نئے کارڈز کو صارفین کیلئے جاری کرنا شروع کردیا جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں نئے کارڈ کے حامل صارفین وہ ہوں گے جن کے کارڈززائد المیعاد ہوچکے ہیں یا جنہوں نے گم شدہ یا ضائع ہوجانے والے کارڈ کے بدلے نئے کارڈ کی درخواست دے رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جن کے پاس پہلے والے کارڈز موجود ہیں انہیں کارڈ کی معیاد مکمل ہونے پر نئے فیچر والے آئی ڈی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ آئی ڈی کارڈ کی فیس اور طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‏‏‏امارات میں کیسز میں کمی ، پابندیوں میں نرمی کا اعلان

Next Post

درخواستوں کی وصولی ماہانہ 20 لاکھ افراد عمرہ کریں گے

Related Posts
Total
0
Share