Reg: 12841587     

‏‏‏امارات میں کیسز میں کمی ، پابندیوں میں نرمی کا اعلان

دبئی (بیورو رپورٹ)

امارات میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی ہے تاہم ویکسین اور پی سی آرٹیسٹ کی شرط بدستوربرقرارہے حکام نے کہا ہے کہ وہ گرین پاس پروٹوکول کا خاص خیال رکھیں نیشنل ایمرجنسی کرائسسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے ضابطے یہ ہیں جو فوری طور پر لاگو ہوگئے ہیں۔

شاپنگ مراکز، ریسٹورنٹ اور کیفے میں گنجائش 80 فیصد کردی گئی۔
ایک ٹیبل پرزیادہ سے زیادہ 10 افراد بیٹھ سکیں، تاہم ماسک پہنا لازم ہوگا۔

ہوٹل میں 100 فیصد بکنگ کی جاسکے گی۔
سینما ، تفریحی مقامات ، گیلریز اور عجائب گھروں میں گنجائش کو 80 فیصد کردیا گیا ہے۔
ایونٹ میں شرکا کی گنجائش کو 60 فیصد تک بڑھادیا گیا ہے۔

شادی اور ایونٹ ہالز میں گنجائش کو 60 فیصد کردیا گیا ہے تاہم ان کی تعداد 300 سے زائد نہ ہو۔
سرکاری ٹرانسپورٹ اب 75 فیصد گنجائش کے ساتھ چلیں گی۔ ماسک لازم ہوگا اور مسافر مناسب فاصلہ برقرار رکھیں گے۔

ایونٹ میں شرکت کے لئے ویکسین اور پی سی آر ٹیسٹ لازم ہوگا۔
صرف مکمل ویکسینیشن کرانے والے افراد ہی ایونٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے اور دوسری ڈوزکو بھی 6 ماہ سے زائد عرصہ نہ گزار ہو۔
ایونٹ میں شرکت کے پی سی آر نیگیٹو کی رپورٹ 48 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو۔

ایونٹ میں شرکت کے لئے گرین پاس پروٹوکول پرعملدرآمد لازم ہوگا۔

گرین پاس الحصن ایپ پرموجود کلرکوڈنگ سسٹم ہے جو ویکسین اور پی سی آر ٹیسٹ کی مدت کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چائے پینا فائدہ مند، لیکن کون سی؟

Next Post

امارات آئی ڈی کے سیکنڈ جنریشن کارڈ کا اجرا

Related Posts
Total
0
Share