Reg: 12841587     

درخواستوں کی وصولی ماہانہ 20 لاکھ افراد عمرہ کریں گے

ریاض (خصوصی رپورٹ)

سعودی عرب میں حج و عمرہ و زیارۃ قومی کمپنی کے رکن ھانی العمیری نے کہا ہے کہ’ پیر 9 اگست سے ماہانہ 20 لاکھ افراد عمرہ کریں گے۔

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق 130 عمرہ کمپنیوں اور اداروں نے بیرون ملک سے عمرہ درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے۔

سعودی نوجوانوں کو عمرہ زائرین کے استقبال کی تربیت دی گئی ہے۔ حج و عمرہ و زیارۃ قومی کمپنی کے رکن نے کہا کہ عمرے کے اجازت نامے اعتمرنا ایپ سے جاری ہوں گے۔

عمرہ کمپنیوں اور اداروں کے اہلکار عمرہ زائرین کو گروپوں کی شکل میں عمرے کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ اور سیاحت کے لیے تاریخی و ثقافتی و دینی مقامات پہنچائیں گے۔۔ العمیری نے کہا کہ’ بیرونی عمرہ کھلنے پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کے اطراف واقع ہوٹلوں اور ٹاورز میں 60 فیصد تک رہائشیوں کا اضافہ ہوگا‘۔

روضہ شریفہ میں نماز اور مقدس مساجد میں نماز کے لیے آنے والوں کو حرمین شریفین کے اطراف ہوٹلوں اور ٹاورز میں ٹھہرنے کی سہولت ہوگی۔ سب کو کورونا ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی چوبیس گھنٹے صفائی، سینیٹائزنگ، سماجی فاصلے اور ماسک وغیرہ کی پابندی ہوگی۔

انہو ں نے مزید کہا کہ اندرون ملک سے عمرہ، مسجد نبوی کی زیارت ِ، مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کے اجرا کے لیے ویکسین شرط ہے۔ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو اپنے ملک کے سرکاری اداروں سے مصدقہ ویکسین سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ہوگا۔ اس بات کی پابندی بھی کرنا ہوگی کہ مملکت میں منظور کردہ کوئی ایک ویکسین لی گئی ہو۔

ایسے ممالک جہاں سے آمد پر پابندی لگی ہوئی ہے وہاں سے مملکت آنے والوں پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی لاگو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات آئی ڈی کے سیکنڈ جنریشن کارڈ کا اجرا

Next Post

محرم الحرام اور ہجری کیلنڈر: نئے اسلامی سال کا آغاز مختلف ممالک میں مختلف کیوں؟

Related Posts
Total
0
Share