Reg: 12841587     

وزیراعظم آج لسبیلہ میں مزید 12000ایکٹر رقبے پر مینگروز لگانے کا اعلان کریں گے

بیورو چیف (اسلام آباد)

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج لسبیلہ میں مزید 12000ایکٹر رقبے پر مینگروز لگانے کا اعلان کریں گے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے ، جہاں مینگروز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی دورے کے بعد بلوچستان روانہ ہوں گے ، جہاں وہ لسبیلہ میں مینگروز کا فضائی جائزہ لیں گے ، اس موقع پر معاون خصوصی ملک امین اسلم وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم مینگروز کی پیداوار اوت دیکھ بھال کرنےوالی خواتین سے ملاقات کریں گے اور آج مزید 12000ایکٹر رقبے پر مینگروز لگانے کا اعلان کریں گے ، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے ، جہاں مینگروز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بہاولپورکا بھی دورہ کریں گے ، جہاں پر عمران خان کلین گرین پاکستان کے تحت مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کیا تھا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر اوپر چلاگیا ہے، پاکستان اپنی حیثیت سے زیادہ گلوبل وارننگ کیخلاف اقدامات کررہاہے، میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کتے کے کاٹنے سے 22 سالہ نوجوان ریبیز کا شکار

Next Post

کیا سجل اور احد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

Related Posts
Total
0
Share