مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کراد یے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر صدر بائیڈن نے تبصرہ کیا کہ’ٹرمپ نے امریکا کو ناکام بنایا اور انہوں نے وسط مدتی انتخابات میں ری پلیکنز کے ایوان نمائدگان کے کنٹرول سنبھالنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان میں 216 نشستیں حاصل کر لیں اور صرف 2 سیٹیں درکار ہیں جب کہ ڈیموکریٹ کی 205 نشستیں اور 14 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔
بعدازاں سینیٹ کا کنٹرول جو بائیڈن کی پارٹی ڈیمو کریٹ حاصل کر چکی ہے۔