مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز
بالی وڈ کی معروف اداکارائیں عالیہ بھٹ، کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا جلد ہی ایک ساتھ فرحان اختر کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم میں نظر آئیں گی۔
فرحان اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلم دل چاہتا ہے کے 20 سال مکمل ہونے پر اعلان کیا گیا کہ آنے والی فلم ‘جی لے ذرا’ کے نام سے ہوگی۔
مذکورہ فلم سپر ہٹ فلمز دل چاہتا ہے (2001) اور زندگی نا ملے گی دوبارہ (2011) کی طرح ایک روڈ ٹرپ فلم ہے۔
فرحان اختر اور تینوں اداکاراؤں کی جانب سے فلم کا متحرک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فلم 2022 میں مداحوں کیلئے پیش کی جائے گی۔
فرحان اختر کی ٹوئٹ کے بعد صارفین انتہائی پرجوش نظر آرہے ہیں اور متعدد مداحوں نے فرحان اختر کو ان کے نئے پراجیکٹ کیلئے مبارکباد پیش کی۔