Reg: 12841587     

امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی ریاست جنوبی فلوریڈا میں طیارہ  گرنے کے  نتیجے میں  ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی فلوریڈا کے علاقے پیمبروک پائنز  میں پیش آیا جہاں سنگل انجن طیارہ ہالی وڈ شاپنگ سینٹر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  طیارے نے قریب میں ہی قائم ائیر پورٹ سے اڑان بھری تھی۔

 انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا  تاہم طیارہ گرنے کے باعث شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 ہالی وڈ پولیس کا کہنا تھا کہ طیارے کے زمین پر گرنے  سے آگ بھڑک اٹھی جس   کے بعد  اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر ز کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا،  جائے وقوعہ سے طیارہ کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے جبکہ طیارہ گرنے کی وجوہات کا پتہ لگانے  کی کوششیں کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چیف جسٹس کو تنخواہ کیساتھ کیا کیا مراعات ملتی ہیں؟ تفصیل پی اے سی میں پیش

Next Post

برسا برس سے تنہا رہنے والی عمر رسیدہ خاتون نے خود سے شادی کرلی

Related Posts
Total
0
Share