Reg: 12841587     

’نواز شریف سفر نہیں کرسکتے‘، تازہ ترین میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

بیورو چیف (لاہور)

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔

امجد پرویز ایڈوکیٹ نے نواز شریف کی 3 صفحات پر متشمل میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے سے روک دیا ہے اور کورونا وبا کے سبب انہیں عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف مخلتف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے، نواز شریف کو لندن میں اپنے اسپتال کے قریب ہی رہنا چاہیے۔

امجد پرویز ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ان کی صحت سے آگاہ ہیں، لندن میں نواز شریف کا بہترین علاج ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ 8 نومبر  2020 کو شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی اور  12 نومبر کو وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت دی۔

ن لیگ نے انڈيمنٹی بانڈ کی شرط لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی اور 16 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد 19 نومبر کو نواز شریف علاج کے لیے لندن چلے گئے جہاں وہ اب تک قیام پزیر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف کو برطرف کردیا

Next Post

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر سکیورٹی وین کا ڈرائیور 20 کروڑ روپے لے کر فرار

Related Posts

مانچسٹر کے مقامی ہال میں معروف سماجی وکاروباری شخصیئت نوشین ندیم اور ندیم مغل نے روایتی ملبوسات شلوار قمیض (DEEMWAE )کے رحجان کا پہلی بار مانچسٹر بر طانیہ میں جینٹس فیشن شو منعقد کیا

مانچسٹر (عارف چودھری) مانچسٹر کے مقامی ہال میں معروف سماجی وکاروباری شخصیت نوشین ندیم اور ندیم مغل نے…
Read More
Total
0
Share