Reg: 12841587     

انتخابات کی کوریج کیلئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کردیں

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو شیڈول عام انتخابات کی کوریج کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ملکی مبصرین اور میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ سے متعلق ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔

مراسلے کے مطابق تمام میڈیا نمائندگان ایکریڈیشن کارڈ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں بتایا کہ مقامی این جی اوز، سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی ایکریڈیشن کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے مشاہدے اور کوریج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے گا۔

واضح رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری 2024 کو رکھی گئی ہے، جس کیلئے تمام امیدواروں نے اپنے کاغذات کی نامزدگیاں جمع کروادی ہیں اور انکی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مئیر ٹیم سائیڈ تفہین شریف نے چئیرئٹی فنڈ ریزنگ کے لئے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

Next Post

اسرائیلی طبی ماہرین نے غزہ سے لوٹنے والے فوجیوں کو صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار دیدیا

Related Posts
Total
0
Share